لوڈشیڈنگ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں، پیپلزپارٹی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خرم فاروق نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کا غیر اعلانیہ دورانیہ بڑھنے سے صنعتیں اور انڈسٹری بند ہو رہی ہیں ‘بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ اپنی پالیسوں کو درست کرلے ۔