تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے مزید امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے 25 اپریل کوہونے والے پنجاب کے 12 اضلاع کے 21کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے تیسرے روز گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، اوکاڑہ، بہاولپور اور شور کوٹ کنٹونمنٹ بورڈز کے امیدواران کا اعلان کر کے ٹکٹ جاری کئے، سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 1 اویس ظہور، 2 محمد ارشد وڑائچ، 3 چوہدری بشیر ہرل، 4 امداد حسین گجر، 5 ایاز خان نیازی، 6 شیخ ارشد، 7 محمد آصف کاہلوں، 8 فیاض ملک ، 9 نذیر خان نیازی، 10 ندیم اختر، اوکاڑہ کی وارڈ نمبر5 ویلسن مسیح، شورکوٹ کی وارڈ نمبر2 میاں عمران، بہاولپور کی وارڈ نمبر1 عمران احمد مانی، 2 ماجد باجوہ، 3 اختر چوہان، جبکہ گوجرانوالہ کی وارڈ نمبر1 ارشد باجوہ، 2 حافظ آصف اقبال، 4 ناصر حسین، 6 اصغر وڑائچ، 7 غلام قادر وڑائچ، 8 رانا احسان خان، 9 محسن تنویر اور سیالکوٹ کی وارڈ نمبر 1 بابر کھوکھر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات میں امیدوار ہوںگے۔