• news

وزیر دفاع ہرجانہ کیس‘ پی ٹی آئی کا وکیل پیش نہ ہوا تو ریکارڈ پر فیصلہ دینگے: عدالت

اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل سیشن جج زیبا  چودھری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے وزیر دفاع کے وکیل کو بحث کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر عمران خان کا وکیل بحث نہیں کرتا تو ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کر دیا جائیگا۔ہرجانہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران  کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا جبکہ خواجہ آصف کی طرف سے وکیل نے پیش ہو کر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہرجانہ کیس گزشتہ اڑھائی سال سے چلا آرہا ہے ،عدالت نے 25تاریخیں دیتے ہوئے چھ دفعہ عمران خان کے وکیل کو آخری موقع دیا مگر کوئی پیش نہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن