چینی اور قطری کمپنی کراچی میں بجلی گھر قائم کریگی‘غیر ملکی خبر رساں ایجنسی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی اور قطری کمپنی کراچی میں بجلی گھر لگائیں گی۔ بجلی گھر پر 2 ارب 4 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی بجلی گھر میں 660 اور 660 میگاواٹ کے 2 یونٹس ہوں گے۔ پورٹ قاسم پر 1320 میگاواٹ کا بجلی گھر قائم کیا جائے گا۔ بجلی گھر 32 ماہ کی مدت میں تعمیر ہوگا، درآمدی کوئلے پر چلے گا۔ پاور پلانٹ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے۔