رحمن ملک کی نیب آرڈیننس کی دفعہ 31 اے کے اطلاق کیخلاف احتساب عدالت میں سماعت 20 اپریل تک ملتوی
راولپنڈ ی (آن لائن) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی جانب سے نیب آرڈیننس کی دفعہ 31/A کے اطلاق کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر عدالتی فیصلے کی روشنی میں جمعرات کے روز احتساب عدالت نے بھجوائے گئے دو ریفرنسوں کی رحمن ملک اپنے وکیل اظہر چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن علی نے ریفرنس میں شریک ملزم سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد حیدرسے سمن کی تعمیل نہیں ہوسکی۔ سجاد حیدر نے 2013ء میں 2014ء تک ایکس پاکستان لیو لی تھیں اور وہ لندن میں ہے جس سے فوری طور پر سمن کی تعمیل ممکن نہیں لہذا مہلت دی جائے کہ پاکستانی سفارتخا نہ کی وساطت سے سمن تعمیل کروائیں جاسکیں۔ اس موقع پر رحمن ملک کے وکیل کے طور پر اظہر چوہدری نے عدالت میں اپنا وکا لت نامہ داخل کیا۔ رحمن ملک نے عدالت کو بتایا کہ اگرچہ ان ریفرنسوں میں بری ہوچکا ہوں تاہم سپریم کورٹ نے بھی طے کردیا ہے اب عدالت نے 31/A کو دیکھنا ہے کہ اسکا اطلا ق ہوتا ہے یا نہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت 20 اپر یل تک ملتوی کردی۔