پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی، سیکرٹری صحت اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اور چیف کمشنر اسلام آباد سے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے عدالت کو بتایا کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کی ممانعت ہے اس حوالے سے 2002 میں پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا جس پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹس جمع کرادی گئی ہیں عدالت نے کہاکہ چیف کشنر اسلام آباد سے بھی مانگی گئی تھی جو تاحال موصول نہیں ہوئی ہے ،لہذا چیف کمشنر دو ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کے احکامات پر عمل کریں اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری صحت بھی ایسی ہی رپورٹ داخل کریں ۔کیس کی سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی ۔