• news

وزارت کیڈ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں کو سامان سپلائی کرنیوالے ٹھیکیداروں کی 3 کروڑ 32 لاکھ کی نادہندہ

اسلام آباد (آن لائن) وزارت کیڈ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری سکولوں کو مختلف سامان سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروںکے تین کروڑ بتیس لاکھ روپے کے بلوں کی نادہندہ نکلی ہے، موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق مذکورہ بلز گزشتہ چار سال سے ادا نہیں کئے گئے اور ان بلزکی کل رقم 3کروڑ 32لاکھ روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹر ایجوکیشن کی جانب سے ٹھیکیداروں سے بلوں کی ادائیگی کے لئے چالیس روز کا ٹائم لیا گیا تھا تاہم وزارت کیڈ کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے باعث ان بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کی جا رہی  ہے تاکہ جن وزارتوں کو وزارت کیڈ کے ماتحت چلنے والے ادارے سونپے جائیں گے وہ ہی وزارتیں یہ بل بھی ادا کریں۔ وزارت کیڈ کی جانب سے وزارت کے ختم ہونے کے فیصلے کے باعث اسلام آباد میں سرکاری سکولوں کو مختلف اشیاء سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کے بلز روک لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن