• news

نارنگ منڈی:شرپسند عناصر کا چلتی ٹرین پر پتھرائو، خاتون سمیت 4مسافر زخمی ہوگئے

نارنگ منڈی (نامہ نگار) شرپسندعناصرکا چلتی ٹرین پر پتھرائو‘ خاتون سمیت 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روز لاہورسے نارووال جانے والی فیض احمدفیض ایکسپریس بادامی باغ کے قریب پہنچی تودرجن سے زائدشرپسندوںنے اچانک چلتی ٹرین پرزبردست پتھرائو کردیاجس سے کھلی کھڑکیوںکے پاس بیٹھے مسافر زخمی ہوگئے۔ پتھر مسافروںکے چہروںپر لگے جس کے بعد مسافر سیٹوںسے نیچے  چھپ گئے۔ اچانک حملہ سے مسافروں میںخوف وہراس پھیل گیا۔ مسافروںنے شدیداحتجا ج کرتے کہاکہ ٹرین کے ہمراہ ریلوے پولیس کاعملہ روزانہ معمولی پیسے لیکر بغیرٹکٹ مسافر بٹھاتا ہے اور مسافروںکی حفاظت کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا۔

ای پیپر-دی نیشن