پاکستان اقوام متحدہ نارکوٹک کمشن کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا
نیویارک (نیٹ نیوز) پاکستان اقوام متحدہ کی نارکوٹک ڈرگ کمشن کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے۔ نئے رکن کی حیثیت سے وہ 2016ء تک خدمات انجام دے گا۔ اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلسل دوسری بار اس کمشن کا رکن منتخب ہوا ہے۔