جوڈیشل کمشن بننے سے پرویزرشید دماغی توازن کھو بیٹھے: شیریں مزاری
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پرویزرشید جوڈیشل کمشن کے فیصلے کا انتظار کریں۔ دھاندلی کے تمام شواہد کمشن کو دیں گے، جوڈیشل کمشن بننے سے پرویز رشید دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ نوازشریف کتنے دلیر ہیں سب جانتے ہیں۔ پرویزرشید بیان بازی سے اجتناب کریں، کمشن کے فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ نوازشریف میں جرأت ہوتی تو عزیز آباد سے امیدوار کھڑا کرتے۔