محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم کو احسن اقبال کی شکایت کردی
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ان کی سیٹ پر جا کر مصافحہ کیا ، محمود خان اچکزئی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو بلا یااور ہدایت کی کہ محمود خان اچکزئی کے تحفظات دور کئے جائیں۔جمعہ کے روز یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرار داد پاس ہونے کے بعدوزیر اعظم نواز شریف نے محمود خان اچکزئی سے ان کی سیٹ پر جاکر مصافحہ کیا۔ اس دوران اچکزئی نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو اشارہ کر کے بلایا اور ہدایت کی کہ ان کے تحفظات جلد از جلد دور کئے جائیں۔