• news

چینی صدر 20 اور 21 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرینگے، ممنون حسین وزیراعظم استقبال کرینگے

اسلام آباد (آن لائن) چین کے صدر جن شی پنگ 20 اور 21 تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ صدر، وزیراعظم مہمان کا ائیرپورٹ پر استقبال کریںگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر شاندار استقبال کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف ائیرپورٹ ریڈ کارپٹ پر مہمان کا استقبال کریں گے جبکہ چینی صدر کو ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا اور اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے جائیں گے۔ چینی صدر اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نواز شریف، صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان میں چین کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے، شیڈول کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران چینی صدر سرینا ہوٹل میں قیام پذیر ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن