• news

جسٹس جواد ایس خواجہ نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور وکلا، ایڈیشنل رجسٹرار نے شرکت کی۔ چیف جسٹس، جسٹس ناصر الملک امریکہ میں ہونے والی ججز کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے بیرون ملک دورہ پر ہیں، ان کی ملک واپسی تک جسٹس جواد بطور چیف جسٹس آف پاکستان فرائض سرانجام دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن