• news

پشاور: ٹاورز تباہ کرنے کے الزام میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار‘ سر کی قیمت 5 لاکھ تھی

پشاور( نوائے وقت نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی نے تھانہ متول شاہ کی حدود میں کارروائی کی حکام کے مطابق کارروائی میں مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم رشید پر بجلی کے ٹاورز تباہ کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ مبینہ دہشت گرد رشید خان کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن