موٹاپا مخبوط الحواسی سے بچائو میں مدد گار ہے: تحقیق
لندن (بی بی سی اردو) ایک جامع اور نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپا ڈیمنشیا یا مخبوط الحواسی میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ان کے لئے یہ نتائج حیران کن ہیں کیونکہ یہ موجودہ خیالات سے متصادم ہیں۔ تحقیق کے دوران 20 لاکھ برطانوی افراد کا تجزیہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ کم وزن افراد کے مخبوط الحواس ہونے کا خطرہ موٹے افراد سے 39فیصد زیادہ ہے۔ اندازہ ہے کہ 2050ء تک دنیا میں ڈیمنشیا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین گنا بڑھ کر ایک کروڑ 35 لاکھ تک جا پہنچے گی۔ تاحال مخبوط الحواسی کا کوئی علاج دریافت نہیں کیا جا سکا اور اس سے بچاؤ کے لیے صحت مندانہ طرزِ زندگی اپنانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن میں اوسطاً 55 برس عمر کے 1958191 افراد کے طبی ریکارڈز کا دو دہائیوں تک جائزہ لیا گیا۔