ریحام اور عمران سے ملاقات‘بھابی فلمیں بنانا چاہتی ہیں تو مکمل تعاون کروں گی:مسرت شاہین
اسلام آباد/ لاہور (آئی این پی) تحریک مساوات کی چیئرپرسن اور ماضی میں پشتو فلموں کی معروف اداکارہ مسرت شاہین نے کہا ہے ریحام پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے کیلئے فلمیں بنانا چاہتی ہیں اور وہ اس حوالے سے انکے ساتھ مکمل تعاون کروں گی۔ ریحا م خان سے ملاقات میں فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگوکررہی تھیں۔ مسرت شاہین نے ریحام خان اور عمران خان سے ملاقات کی تصد یق کرتے بتایا ہے ریحام پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے کیلئے فلمیں بنانا چاہتی ہیں اور میں اس حوالے سے انکو مکمل سپورٹ کروں گی اور ان سے ہونیوالی ملاقات میں فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے ریحام خان نے اپنی دو نئی ثقافتی فلموں کیلئے پشتو فلموں کی ہیروئین مسرت شاہین سے باقاعدہ ملاقات کی جس دوران ایک فلم کا نام ’’پرچی‘‘ فائنل ہوگیا جبکہ ان فلموں کی باقاعدہ شوٹنگ مئی سے شروع ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان ابتدا میں دو فلمیں بنائیں گی‘ پہلی فلم کی شوٹنگ مئی میںشروع ہوگی۔ دونوں فلمیں اردو اور پشتو میں بنائی جائیں گی۔ پاکستان کے علاوہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، دبئی، افغانستان اور کینیڈا میں بھی نمائش کیلئے پیش جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے معاونت کیلئے تحریک مساوات کی چیئرپرسن اور معروف اداکارہ مسرت شاہین سے رابطہ کر کے ان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرعمران خان بھی موجود تھے ۔