کوٹ لکھپت جیل: دوہرے قتل پر عمرقید پانیوالا مجرم پراسرار طور پر ہلاک موت تشدد سے ہوئی: ذرائع
لاہور (سٹاف رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کا قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ متوفی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ شرقپور کے رہائشی 50 سالہ محمد قاسم کو دوہرے قتل پر 25 سال قید ہوئی تھی اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا تھا، اسی دوران بیمار ہو گیا۔ متوفی ہیپاٹائس سی کے مرض میں مبتلا تھا۔ پولیس کے مطابق متوفی کافی عرصہ سے بیمار تھا اور ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ متوفی کے ورثا کو شرقپور میں اطلاع دیدی گئی ہے۔