• news

جوہر ٹائون: کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر نجی سکول بچوں سمیت سیل

لاہور (آن لائن) نجی سکولز سسٹم جوہر ٹائون کیمپس کمرشل فیس کی عدم ادائیگی کی بنا پر سیل کردیا گیا ہے۔ لاہور کے ترقیاتی ادارہ ایل ڈی اے کے شعبہ کمرشلائزیشن نے سکول کو سیل کرنے کی کارروائی مکمل کی۔ سکول کو اسوقت سربمہرکیا گیا جب سکول میں تعلیم وتدریس کا سلسلہ جاری تھا۔ ایل ڈی اے کی ٹیم نے بچوں کو سکول کے عقبی گیٹ سے باہر نکال کر مرکزی گیٹ کو سربمہر کردیا۔ اس کارروائی کے حوالے سے سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کمرشل فیس کے حوالے سے معاملہ عدالت میں ہے لہٰذا وہ اس مسئلہ پر بھی عدالت ہی سے رجوع کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن