کراچی: عبید کے ٹو کیخلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں چالان پیش
کراچی (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم عبید کے ٹو کے خلاف چالان پیش کر دیا گیا۔ عبید کے ٹو کے خلاف چالان دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔ ملزم عبید کے ٹو کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دریں اثنا ایم کیو ایم کے کارکن نعیم عرف گڈو کو انسداد دہشتگردی میں پیش کیا گیا، ملزم نعیم عرف گڈو دو افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم نے 12 مئی 2007ء کو جہانزیب اور اصغر شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو سخت سکیورٹی انتظامات میں عدالت لایا گیا۔