• news

ججز نظربندی کیس: مشرف کو ایک روزہ حاضری سے 33ویں مرتبہ استثنیٰ

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں مشرف کو 33ویں مرتبہ ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 24اپریل تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مشرف طلبی کے باوجود گزشتہ روز بھی پیش نہیں ہوا، ملزم کے کونسل نے ملزم کی ایک اور میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی جس کے مطابق ملزم کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے اور انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، سپیشل پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی میڈیکل رپورٹیں پہلے بھی عدالت کے سامنے پیش کی جا چکی ہیں، ہر مرتبہ ایسا اسثنیٰ دے دینا غلط عدالتی نظیر بنتی جا رہی ہے، کسی بھی عدالت کے روبرو ملزم چھوٹا ہو یا بڑا ملزم ہی ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن