• news

وےٹرنزگالف چیمپئن شپ، راشد کمال نے سینئر کیٹگری ٹائٹل جیت لیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+خبر نگار)چےف آف ائرسٹاف وےٹرنز گالف چےمپئن شپ لاہور گےرےژن گالف اےنڈ کنٹری کلب مےں منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی تھے۔ سےنئرز کی کےٹگری مےں ائرمارشل راشد کمال، ائروائس مارشل انیس الرحمان اور ائروائس مارشل اسد لودھی نے بالترتےب پہلا، دوسرا اور تےسرا نےٹ انعام حاصل کےا جبکہ پہلے ، دوسرے اور تےسرے گراس انعام کے حقدا ر ائرمارشل جمشید خان، ائر مارشل اشفاق آرائےں اور ائر وائس مارشل محمد اعظم خان قرار پائے۔ اےمےچر گیسٹ کےٹگری مےں پہلا، دوسرا اور تےسرا نےٹ انعام ونگ کمانڈر عتیق، ائر کموڈور سرفراز خان اور ائر کموڈور عامر مسعود نے حاصل کےا ۔ وےٹرنز کےٹگری مےں پہلا، دوسرا اور تےسرا نےٹ انعام ائر چیف مارشل(رےٹائرڈ) تنویر محمود احمد، ائر کموڈور (ریٹائرڈ) اکبر شہزادہ اور ونگ کمانڈر(ریٹائرڈ) امجد فاروق نے حاصل کےا جبکہ پہلے ، دوسرے اور تےسرے گراس انعام کے حقدار ونگ کمانڈر(ریٹائرڈ) عمر خان، ائر کموڈور (ریٹائرڈ) خواجہ سہیل احمد اور ائر کموڈور (ریٹائرڈ) سہیل اصغر قرار پائے ۔ ونگ کمانڈر(ریٹائرڈ) طاہر بٹ نے سب سے طویل شاٹ جبکہ ائر کموڈور(ریٹائرڈ) امجد محمود نے پن کے نزدیک ترین شاٹ کا انعام حاصل کےا۔ میکسیمم پار کا انعام ائر مارشل (ریٹائرڈ) اطہر حسین بخاری جبکہ میکسیمم برڈیز کا انعام ائر وائس مارشل (ریٹائرڈ) شاہد نثار نے حاصل کیا۔ سی اے اےس وےٹرنز گالف چیمپئن شپ ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جو کہ پاک فضائےہ کے حاضر سروس گالفرز اور رےٹائرڈ افسران کو اےک ساتھ کھےلنے اور ملاقات کا موقع فراہم کرتی ہے اور صحت مند کھیلوں کی سرگرمےوں کو فروغ دیتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن