قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا
لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہو گا۔ دورہ آسٹریلیا جنوبی کوریا کے خلاف سیریز اور اولمپک کوالیفائنگ را¶نڈ میں شرکت کے لئے ممکنہ کھلاڑی اور آفیشلز آج منیجر و ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو رپورٹ کریں گے۔ چند روز قبل گرا¶نڈ کی خراب حالت کی وجہ سے تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا تھا۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے چند روز تک کیمپ کا سلسلہ منقطع رہا۔ اب ایک مرتبہ پھر تمام کھلاڑی لاہور میں مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے اور اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے کی کوششوں کا آغاز کر رہے ہیں۔
پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کو صوبہ کے مختلف شہروں میں منعقد کرانے کا فیصلہ
لاہور(اے پی پی) سپورٹس بورڈ پنجاب نے مئی میں پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کو مختلف شہروں میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈی جی سپورٹس نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایونٹس کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کرلیں۔ ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے ایونٹس کو چھوٹے شہروں میں منعقد کرانے کا مقصد یہ ہے۔ مقامی افراد کی سپورٹس میں دلچسپی بڑھے اور مزید نوجوان سپورٹس کو اپنا مستقبل بنانے کیلئے اس کی طرف آئیں۔ترقی یافتہ ممالک میں سپورٹس کو اولین ترجیح دی جاتی ہے، یہ مقامی افراد کیلئے بھی بہت بڑا موقع ہے کہ وہ سپورٹس کی جانب راغب ہوں، اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ مقامی شہروں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید بتایا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کیلئے گراﺅنڈز تیار کئے جا رہے ہیں جس میں عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔