ملتان روڈ نالے کوڈھانپا جائے
مکرمی! آپ کے موقر روزنامہ کی وساطت سے عرض ہے کہ ملتان روڈ ٹھوکر سے شاہ نور تک سڑک کے درمیان بننے والے گندے نالے کو فوری طور پر ڈھانپا جائے۔ نالے میں گندگی کے ڈھیر، مردہ جانوروں کی وجہ سے اٹھنے والی بدبو کی وجہ سے اہل علاقہ بہت تنگ ہیں۔ مچھروں اور گندگی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ ملیریا، ڈینگی اور ایسی بہت سی بیماریوں سے بچنے کے لئے نالے کو فوری طور پر چھت ڈال کر ڈھانپا جائے تاکہ نالے کے دونوں طرف کی آبادیاں تعفن اور بدبو اور مچھروں کی بھرمار سے محفوظ ہو سکیں۔ (شیخ امتیاز احمد ملتان روڈ لاہور)