• news

امریکی صدر اوباما کی آمدنی میں مسلسل کمی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر بارک اوباما کی آمدنی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 2014ء میں صدر اوباما کی آمدنی چار لاکھ 77 ہزار ڈالر ہوئی جبکہ 2013ء میں اوباما کی آمدنی 5 لاکھ 3 ہزار 183 ڈالر تھی۔ 2012ء میں صدر اوباما کی آمدنی 6 لاکھ 62 ہزار 76 ڈالر تھی۔ امریکی صدر کی دیگر ذرائع سے آمدنی میں کمی ہو رہی ہے، اوباما کی زیادہ تر آمدنی ان کی سوانح حیات کی کتاب کی فروخت سے ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن