• news

کراچی: جناح ہسپتال کا نیورو سرجن اغوا‘ پولیس موبائل پر بم پھینک دیا‘ ایک حملہ آور ہلاک

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شہر قائد میں ہفتے کے روز بھی پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔ بلدیہ ٹائون کے علاقے سعید آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا تاہم دھماکے میں اہلکار محفوظ رہے۔ موبائل کو نقصان پہنچا۔ پولیس اہلکاروں کی فوری کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا، دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دی۔ ادھر منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو شدید زخمی ہو گئے۔ سرجانی ٹائون میں آپریشن کے دوران پولیس نے 4 غیرملکیوں سے 15 افراد گرفتار کر لئے۔ واٹر پمپ کے علاقے سے رینجرز نے ایک مذہبی جماعت کے رہنما طارق طارق محبوب سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ علاوہ ازیں جناح ہسپتال کراچی کے نیورو سرجن ڈاکٹر شمشیر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمال نے بتایا ڈاکٹر شمشیر 4 روز قبل ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے اور انکا اب تک کوئی سراغ نہیں ملا۔

ای پیپر-دی نیشن