شام : ائرپورٹ پر قبضے کی کوشش‘ جنگجوئوں سمیت 35 ہلاک : عراق‘ داعش نے اپنے 4 کمانڈر قتل کر دیئے
دمشق، واشنگٹن (اے پی پی+اے ایف پی ) امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ واشنگٹن شام اور عراق میں داعش شدت پسندوں کیخلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کی غرض سے زمینی فوج نہیں بھیجے گا۔امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مناسب ہوا تو وہ داعش جنگجووں کو شکست دینے کیلئے زمینی فوج وہاں بھیجنے کی سفارش کر سکتے ہیں۔تا ہم ہم اس وقت شام اور عراق زمینی فوج بھیجنے کی پوزیشن میں نہیں۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ میں صدر اوباما کو یہ تجویز دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرونگا۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ القائدہ اور دولت اسلامیہ بھی امریکا کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا اگر القائدہ انٹر نیٹ دہشت گرد ہے تو دولت اسلامیہ والے سوشل میڈیا کے دہشت گرد ہیںادھر عراق نے صوبہ صلاح الدین میں داعش نے اپنے 4کمانڈروں کو ہلاک کردیا، امریکی ریاست کناس سے داعش خودکش کار بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک شخص جان بوکر کو پکڑ لیا گیا، ادھر وسطی شام میں اغواء ہونے والے 50افراد میں نصف تعداد خواتین کی ہے، داعش نے ذمہ داری قبول کی تھی ادھر سویدہ صوبہ میں فوج نے جنگجوئوں کا حملہ پسپا کردیا، لڑائی کے دوران 35افراد مارے گئے۔