پاکستان سمیت دنیا بھر میں سٹریٹ چلڈرنز کا دن آج منایا جائیگا
فیصل آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سٹریٹ چلڈرنز کا دن آج اتوارکو منایا جائیگا۔ اس سلسلہ میں مختلف شہروں میں خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ۔جس کا مقصد سٹریٹ چلڈرنز کی تعداد میں آئے روز ہونے والے تشویشناک حد تک اضافہ کے مضمرات، وجوہات، تدارکی اقدامات، سٹریٹ چلڈرنز کے ساتھ ہونے والے تشدد کی روک تھام، انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات سمیت اہم امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔