گوجرانوالہ: اغو اور قتل کے مقدمہ میں ایک مجرم کو 2 بار سزائے موت‘ 2مرتبہ عمر قید‘ ساتھی مجرم کو بھی 2 دفعہ عمر قید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت دو مرتبہ عمر قید جبکہ دوسرے مجرم کو دو مرتبہ عمرقید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امتیاز احمد چوہدری نے تھانہ سول لائن گجرات کے مقدمہ اغوا برائے تاوان میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد افتخار کو دو مرتبہ سزائے موت، دو مرتبہ عمر قید اور مجرم کے ساتھی کنول شہزاد کو دو مرتبہ عمرقید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق مجرموں نے 12 اگست2014 کو گجرات کے علاقہ سے نوجوان حسنین کو تاوان کیلئے اغوا کیا اور بعد ازاں ڈیڑھ لاکھ رو پے تاوان لینے کے باوجود حسنین کو قتل کر کے اسکی نعش نہر میں بہا دی تھی۔ مزید برآں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق عدالت نے تیسرے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔
سزائے موت