صوابی: حجرے میں انتخابی جر گہ منعقد کرانے پر ایک شخص قتل، دو ملزم بھائی گرفتار
صوابی (آن لائن) صوبہ خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن کے آغاز پر سیاسی رنجشوں کا سلسلہ شروع ہونے پر صوابی کے گائوں زروبی میں ایک شخص کو اپنے حجرے میں انتخابی جرگہ منعقد کرانے پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او ٹوپی قمر زمان خان نے فوری کارروائی کر تے ہوئے دو ملزم بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔