پاکستان اور چین ملکر نئی دنیا تعمیر کر رہے ہیں بنیاد اقتصادی راہداری ہے: صدر ممنون
کراچی (صباح نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان مل کر ایک نئی دنیا تعمیر کر رہے ہیں جس کی بنیاد اقتصادی راہداری پر ہے، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے قوم متحد ہے۔ آئندہ چند برسوں میں ملک سیاحوں کے لئے جنت ہوگا اب ہمیں سیاحت کے انفراسٹراکچر پر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیٹ گیسٹ ہائوس کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات کے دوران کیا۔