• news

تحریک انصاف کے استعفوں کی ’’عدت‘‘ پوری ہو گئی، سپیکر نے اپنی سیٹ بچانے کیلئے آئین دائو پر لگا دیا: حافظ حسین احمد

ملتان (آئی این پی) جمعیت  علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی عدت پوری ہو گئی، سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی نشست بچانے کیلئے آئین کو دائو پر لگا دیا ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو ، سانحہ ماڈل ٹائون اور نائن زیرو سے اسلحہ، دہشت گردوں کی برآمدگی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں۔ وہ  گزشتہ روز جے یو آئی کے سابق امیر حاجی انور کے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر  رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن