انتخابی دھاندلی کے ثبوتوں کیساتھ جلد جوڈیشل کمشن جائینگے‘ عمران خان کو اپنے انداز سیاست پر نظرثانی کرنا ہوگی: حیدر ہوتی
مردان(صباح نیوز)سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر و رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے بہت جلد جوڈیشل کمشن میں ثبوتوں کے ساتھ پیش ہوں گے، اپنی رہائش گاہ ہوتی ہاؤس مردان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے کہاکہ عمران خان کو اب اپنے انداز سیاست پر نظرثانی کرنا ہوگی ۔