• news

حجرہ شاہ مقیم، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، چیچہ وطنی میں 2بچوں اور 5 خواتین سے زیادتی

حجرہ شاہ مقیم+ فیصل آباد+ اوکاڑہ+ جھنگ+ چیچہ وطنی (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) حجرہ شاہ مقیم، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، چیچہ وطنی میں 2 بچوں اور 5 خواتین سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ میں جاگیردار کے بیٹوں نے دو معصوم بچوں کو کمرہ میں باندھ کر زیادتی کی، متاثرہ بچے چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ نواحی گائوں ڈولہ مستقیم کے غریب محنت کش عبدالغفار کے مطابق وہ اور اسکی بیوی بشراں بازار میں مکئی کا بیج اور کھاد وغیرہ کی خریدنے کیلئے آئے ہوئے تھے ان کے دو معصوم بچے سجاد حسین، علی حیدر گھر میں اکیلے تھے، ملزمان سہیل احمد اور ٹیپو گھر میں دونوں بچوں کو باندھ کر ان کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔ پولیس نے حقائق جان کر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 15/14درج کی۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے باوجود پولیس  نے بااثر ملزمان کے ساتھ سازباز اور نذرانہ لے کر انصاف کی فراہمی ناممکن بنادی اب بااثر ملزمان مدعی مقدمہ عبدالغفار کو مقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر215 ر۔ب کی سمیرا نے مقدمہ درج کرواتے بتایا اس کا خاوند ایک مقدمہ میں سزا کاٹ رہا ہے اور وہ گھر میں اکیلی تھی رات کے وقت ہارون اور عرفان گھر کی دیوار پھلانگ کر گھس آئے اور مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔  اوکاڑہ میں حبیب آباد قصور کی شادی شدہ خاتون بشیراں اپنی بہن (ر) کے ہمراہ تھانہ ستگھرہ کے علاقہ میں واقع دربار بالا پیر پر سلام کرنے کی غرض سے آئیں جہاں 3 نامعلوم ملزمان اسکی بہن کو اٹھاکر فصل گندم میں لے گئے جہاں ایک ملزم نے اس کی بہن سے زیادتی کی۔ نواحی قصبہ پر مانند کی بیوہ خاتون زیبا بی بی کی جواں سالہ بیٹی (ک) سے ملزم لیاقت علی  نے  زیادتی کی۔ جھنگ میں مسماۃ (ع۔ب) نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے گزشتہ روز تقریباً دس بجے رات چار ملزمان جعفر، ناصر، رضوان اور ایک نامعلوم نے اُسے زیادتی کی غرض سے اغوا کر لیا اور بعد میں جعفر نے زبردستی اس کی عصمت دری کی جبکہ اس کے بقیہ 3ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ ادھر چیچہ وطنی میں نواحی گائوں 147/9-Lکی پٹھانی بی بی اپنی بہن کے گھر میں اکیلی بیٹھی ہوئی تھی نوجوان بابر عرف بگی اپنے ساتھی بشیر کے ہمراہ گھر میں آ گیا اور اس نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر پٹھانی بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن