• news

سندھ میں توہین اور اقدام خودکشی کے ملزم کا ذہنی معائنہ لازمی قرار

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ اسمبلی نے ذہنی صحت کے سندھ ایکٹ 2013ء  میں ایک ترمیم کے ذریعے یہ لازم قرار دیا گیا ہے کہ ایک ایسا شخص جس نے خودکشی کی کوشش کی ہو یا اس پر توہین کا الزام عائد کیا گیا ہو، اس کی ماہرِ نفسیات کے ذریعے جانچ پڑتال کی جائے گی اور اگر وہ کسی ذہنی بیماری کا شکار پایا گیا تو اس کا علاج کیا جائے گا۔ یہ قانون سازی چھ حکومتی بلوں میں سے پانچواں حصہ تھی ، پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر سکندر مندھرو نے یہ بل پیش کیا۔ انہوں نے سندھ کے ذہنی صحت کے ترمیمی بل 2015ء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم ایک ایسے شخص کو جس نے اقدامِ خودکشی کیا ہو یا پھر توہین کے ملزم کو تحفظ فراہم کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن