• news

نیپرا نے آزاد کشمیر میں 1100 میگاواٹ پن بجلی منصوبے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد (آن لائن) نیپرا کے چائنہ کی معروف کمپنی تھری گارجز کارپوریشن کے تعاون سے آزاد کشمیر میں30 سال کیلئے 1100 میگاواٹ ہائیڈرو پاور کے منصوبے کی منظوری دے دی جس میں صارفین کو بجلی کا فی یونٹ 7.24سنٹ پر دستیاب ہو گا۔ پاک چائنہ ہائیڈرو پاور اس منصوبے میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی جسے آئندہ 6 سال کے عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت آئندہ 50 سال کیلئے سستی بجلی کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے گا ہائیڈرو پاور منصوبے کے قیام کے بعد بجلی صارفین کو ابتدائی 12 سال بجلی کا فی یونٹ 8.03 سنٹ پر دستیاب ہو گا جبکہ بارہ سال کے عرصے کے بعد یہ یونٹ صارفین کو 4.65 سنٹ میں ملے گا۔ تاہم معاہدے کے 30 سال مکمل ہو جانے کے بعد منصوبہ از خود آزاد کشمیر حکومت کے تحت کام کرے گا جس میں صارفین کو ہر یونٹ کے بدلے میں 7.24 سنٹ چارج کئے جائیں گے کشمیر حکومت کی پالیسی کے تحت اگلے 20 سال تک صارفین سے 7.24 سنٹ فی یونٹ ہی چارج کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن