• news

دہشت گردی کے واقعات تمام ممالک کی اجتماعی سلامتی پر حملے ہیں: امریکہ

واشنگٹن/ نئی دہلی (آئی این پی) ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر عمل درآمد کرے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام ترجمان جیف راتھکے نے  بتایا کہ ہم نے ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے پر اعلیٰ پاکستانی حکام سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور موجودہ رہائی پر بھی اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ دہشت گردی کے حملے تمام ممالک کی اجتماعی سلامتی اور تحفظ پر حملے ہیں، پاکستان نے ممبئی حملوں میں ملوث منصوبہ سازوں، مالی معاونت کرنے والوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن