• news

پاکستان نے سعودی عرب مخالف اتحاد میں شمولیت کی ایرانی پیشکش مسترد کر دی اردگان خفیہ طور پر تہران سے متفق ہیں امریکی، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے یمن کے حوالے سے ایران کی سعودی عرب مخالف اتحاد میں شامل ہونے کی پیشکش مسترد کر دی۔ امریکی خبر رساں ادارے اور اسرائیلی ویب سائٹس کی رپورٹس میں عرب اخبار الحیات کے حوالے سے رپورٹ دی گئی ہے کہ ایران نے پاکستان کو ترکی کے ساتھ مل کر یمن کے مسئلے پر سعودی عرب کے مخالف اتحاد میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی تاہم پاکستان نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتوں میں سیزفائر  اور مذاکرات کے ذریعے یمن کے مسئلے کے حل پر زور دیا تاہم انہوں نے پس پردہ مخالف اتحاد بنانے کا آپشن رکھا۔ رپورٹ  کے مطابق ترک صدر طیب اردگان  نے سعودی عرب کی حمایت کی باتیں کیں تاہم خفیہ طور پر ترکی اور ایرانی علیحدہ اتحاد کے قیام پر متفق ہوئے جس میں شمولیت کی پاکستان کو بھی پیشکش کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن