بقایا جات‘ تحریک انصاف کے ہر رکن اسمبلی کو 5 لاکھ 36 ہزار ملیں گے‘ سپیکر نے فنڈز مانگ لئے ارکان نے ادائیگی کیلئے چکر لگانے شروع کردئیے
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو آٹھ ماہ کے بقایا جات کی مد میں 67 ہزار روپے بنیادی تنخواہ کے حساب سے پانچ لاکھ چھتیس ہزار روپے ملیں گے جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ سیکرٹریٹ میں تنخواہوں کی وصولی کیلئے چکر لگانے شروع کردیئے ہیں۔ حکومتی باذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو ایوان میں غیر حاضری اور استعفوں کے باوجود آٹھ ماہ کی تنخواہ ملے گی جبکہ آٹھ ماہ کے سیشن، ڈیلی اور ٹریول الائونس نہیں دیئے جائینگے۔ سپیکر نے فنڈز ما نگ لئے ۔