• news

دھرنے والے عوام کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتے: خواجہ عمران نذیر

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری وپارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ دھرنے والے عوام کاسامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بے حیائی کاسونامی برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔غیورعوام نظریہ پاکستان کے علمبرداروں کوووٹ دیں۔بلدیاتی الیکشن میں خلوص اورخدمت کی جیت ہوگی جبکہ سونامی راو ی میں سماجائے گا۔ لاہورسمیت پنجاب بھرکے کنٹونمنٹ بورڈزمیں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابیوں کاتسلسل برقراررہے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن