سید ذوالفقار علی شاہ کا ختم چہلم
لاہور(پ ر) پنجابی کے صوفی شاعر سید فضل شاہ ولی کے سجادہ نشین پیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ختم چہلم دربار عالیہ سید فضل شاہ چھپڑ سٹاپ نواں کوٹ ملتان روڈ لاہور میں آج 12اپریل بروز اتوار 3بجے دوپہر ہو گا، زیراہتمام صاحبزادہ پیر سید علی رضا فضل شاہ، قرآن خوانی، نعت خوانی اور محفل میلاد منعقد ہو گی۔