ہلیری کلنٹن نے اگلے سال امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ہلیری کلنٹن نے 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہلیری کلنٹن کے مشیر نے بتایا ہے کہ ہلیری کلنٹن دوسری بار امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر بارک اوباما نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی انتخابات سے قبل اس عزم کا اظہار کیا کہ ہلیری کلنٹن امریکہ کی بہترین صدر ثابت ہونگی۔ ہلیری کلنٹن کی جانب سے 2016ء کے انتخابات میں صدارتی امیدوار کی باضابطہ انتخابی مہم سے قبل صدر بارک اوباما نے پانامہ سٹی میں امریکی سربراہ اجلاس کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن امریکہ کی بہترین صدر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2008ء میں مضبوط امیدوار ہیں۔ وہ انتخابات میں میری سب سے بڑی حمایتی اور ریاست کی نمایاں سیکرٹری تھیں۔ وہ میری دوست ہیں۔