• news

شوکت عزیز خود کش حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی

راولپنڈی (اے پی پی) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز پر ہونے والے خود کش حملہ کیس کی سماعت آج پیر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہو گی۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز پر خودکش حملہ کے ماسٹر مائنڈ اور مرکزی مجرموں قاری احمدخان، مولوی صدیق، نور بادشاہ ، محمد سلیمان، نثار احمد، عبدالباسط اور عبدالمنہم پرراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے 22 مئی 2006ء کو مذکورہ چار مجرموں کو سزائے موت اور تین کو عمر قید اورمجموعی طور پر35لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔ ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن