• news

سلامتی کونسل کی مستقل نشست کے لئے بھیک نہیں مانگ رہے یہ ہمارا حق ہے: بھارتی وزیراعظم

پیرس(آن لائن) بھا رتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے لیے بھیک نہیں مانگ رہا، بلکہ یہ اس کا حق ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے فرانس کے دورے کے دوران پیرس میں بھارتی شہریوں سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی نشست کے لیے بھارت کسی سے بھیک نہیں مانگتا ہے، بلکہ یہ اس کا حق ہے۔ انہوں نے عالمی امن کے لیے بھارتی حکومت کے اقدامات اور شراکت داری کو بھی سراہا۔ بھارتی وزیر اعظم پیرس کا دورہ ختم کرکے آج جرمنی کے لئے روانہ ہو جائیں گے، جبکہ اپنے غیر ملکی دورے کے آخری مرحلے میں 14اپریل کو کینیڈا پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن