• news

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمشن میں کیس لڑنے کیلئے عبدالحفیظ پیرزادہ کو وکیل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے جوڈیشل کمشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کا کیس لڑنے کیلئے ممتاز قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کو وکیل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ قبل ازیں دھرنا کے دوران 2013ء کے الیکشن میںمبینہ دھاندلی کے مسئلے پر حکومت سے مذاکرات کیلئے بھی عمران خان نے سینئر قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ سے مشاورت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن