• news

حکومت عوام کے طبی مسائل پر توجہ دے رہی ہے: عرفان چودھری

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ صحت کے شعبے میں مزید کام کر کے عوام کو طبی مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے یہ بات مسلم لیگ (ن)  کے رہنما عرفان چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہی۔  انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے وبائی امراض  کے ساتھ ساتھ دیگر موذی امراض کے خاتمے کے لئے ریسرچ پر توجہ دی جس کے نتیجے میں سرکاری ہسپتالوں میں موذی امراض سے اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ او عوام کے حکومت پر اعتماد سے منتخب نمائندوں کی کارکردگی  میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور  ان میں عوام کے مسائل حل کرنے  کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگلا دور بھی مسلم لیگ  (ن) کا ہی ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن