• news

بھکر: زمین کے تنازعہ پر پٹرول چھڑک کر مخالف کو زندہ جلا دیا

بھکر+ حیدر آباد تھل (نامہ نگاران) رقبہ کے تنازعہ پر مخالفین نے رشتہ دار پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، 52 سالہ ظفر اقبال 70 فیصد سے زائد جھلس جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد تھل کے علاقہ ڈھنگانہ میں ظفر اقبال کا اپنے قریبی رشتہ داروں غلام قاسم وغیرہ کے ساتھ رقبہ کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ عدالتی فیصلہ بھی ظفر اقبال کے خلاف آیا تھا گزشتہ روز ظفر اقبال اپنے علاقہ میں موجود تھا تو اسے غلام قاسم سمیت 6 افراد نے پکڑ لیا اور اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔شور شرابا اور بھاگ دوڑ کرنے پر آگ لگانے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ظفر شدید زخمی حالت میں وہیں گر گیا جسے آس پاس موجود لوگوں نے بنیادی ہیلتھ سنٹر حیدرآباد تھل منتقل کیا۔ بعد ازاں تشویشناک حالت میں ظفر کو میو ہسپتال لاہور منتقل کیا جارہا تھا  وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ مدعی کے بیان پر 6 ملزمان قاسم، اسد، خلیل، صابر، غلام فرید اور ثمر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ایک ملزم صابر حسین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن