• news

ایک وقت میں 8 مردوں سے شادیاں رچانے والی امریکی خاتون کو 4 برس قید

نیویارک (آن لائن) دنیا کے مختلف معاشروں میں مردوں کا ایک سے زائد شادیاں کرنا کوئی تعجب کی بات نہیں لیکن ایک امریکی خاتون کی پاکستان کے شہری سمیت درجن بھر کے قریب شادیوں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ عرب ویب سائٹ کے مطابق 39 سالہ لیانا بارینٹوس نے سب سے پہلی شادی نومبر1999 میں محمد جربریل نامی شخص کے ساتھ کی جب کہ اس کی آخری شادی مارچ 2010 میں کیتا نامی شخص کے ساتھ منظر عام پر آئی۔ لیانا کی شادیوں کے حوالے سے 2002 کا سال نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سال اس نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی سمیت 6 مردوں کے ساتھ شادیاں رچائیں۔ 10 شوہروں میں مصر، ترکی، جارجیا، مالی اور چیکو سلواکیا کے مرد بھی شامل ہیں۔ جب پولیس کو شادیوں کی دلدادہ خاتون کے بارے معلوم ہوا تو اسے امریکی شہر نیویارک کی برونکس کالونی سے گرفتار کر لیا گیا۔ لیانا کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں غیر فطری طور پر متعدد شادیاں رچانے کے جرم میں اسے 4 برس قید کی سزا سنائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن