• news

’’غریب‘‘ پاکستان میں لگژری گاڑیوں کی خریداری بڑھ گئی، ایک ماہ کے دوران ایک لاکھ 5 ہزار فروخت

کراچی (سٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں غربت میں بازی لے جانیوالے ملک میں لگژری اور غیرلگژری گاڑیوں کی فروخت میں 22فیصد ریکارڈ اضافہ ہوگیا جس کے بعد گاڑی ساز کمپنیوں کے وارے نیارے ہوگئے۔ ایک ماہ میں ایک لاکھ5ہزار نئی گاڑیاں فروخت ہوگئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان دنیا کا 158 واں غریب ترین ملک ہے جس کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہی ہے لیکن اسکے مقابلے میں ارب پتی اور کروڑ پتی خاندانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ کھرب پتی خاندان تیزی سے ابھررہے ہیں جن میں سیاستداں اور بیورو کریٹ شامل ہیں۔ ایک سیاستدان کی ایک ملک میں 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان واحد ملک ہے جہاں بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن