• news

لاہور میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے 94 لاکھ کا مال لوٹ لیا‘ 3 کاریں 7 موٹرسائیکل چوری

لاہور+ شیخوپورہ+ فیروزوالا (نامہ نگار+ نمائندگان) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران 94 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 3 کاریں، 7 موٹر سائیکل چوری کر لئے۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ کے طاہر محمود کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر8لاکھ روپے،مصری شاہ عزیز روڈ کے عمران کے گھر سے 6 لاکھ روپے، اقبال ٹائون کے فرقان کے گھر سے6 لاکھ روپے،نواں کوٹ میں مظہر کے گھر سے5لاکھ روپے، شمالی چھائونی میں ارشاد کے گھر سے4 لاکھ روپے مالیت،اسلام پورہ میں فاروق کے گھر سے4لاکھ روپے، شادباغ میں سرور کے گھر سے3لاکھ روپے، شفیق آباد باغ منشی لدھا کے علی عثمان کے گھر سے2 لاکھ روپے  کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس سی فیز ای میں فرقان اور اس کی فیملی سے7 لاکھ روپے، اچھرہ شاہ جمال میں خالد یوسف اور اس کی فیملی سے5 لاکھ روپے، جوہر ٹائون میں ڈاکوئوں نے فیاض کی فیملی سے4 لاکھ روپے، شاہدرہ میں عمران کی فیملی سے3 لاکھ روپے، راوی روڈ میں ذوالفقار کی فیملی سے2 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے نواب ٹائون کے علاقہ میں ایکسپو سنٹر کے سامنے شکیل سے ایک لاکھ 70ہزارروپے اور موبائل فون جبکہ شاہدرہ میں ایک بیکری میں گھس کر 80ہزار روپے لوٹ لئے ہیں۔ راہزنی کی وارداتوں میں 7 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس اے کے عمیر کے گھر سے 12لاکھ روپے،سول لائن آغا اقبال کے گھر سے 8لاکھ روپے، شالیمار گلشن شہباز کالج روڈ کے فیصل عثمانی کے گھر سے 7لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے ماڈل ٹائون سے زاہد، اقبال ٹائون سے نواب دین،نشتر کالونی سے امجد کی کاریں جبکہ اقبال ٹائون سے علیم، قلعہ گجر سنگھ سے کامران، گارڈن ٹائون سے ساجد، سمن آباد سے حمزہ، مزنگ سے شاکر، نواب ٹائون سے اشفاق کی موٹر سائیکلیںچوری کر لی ہیں۔ شیخوپورہ سے نامہ نگارخصوصی کے مطابق تھانہ بھکھی کے علاقہ میںدن دیہاڑے پولیس وردیوں میںملبوس ڈاکوئوں نے 50 لاکھ روپے کے قریب کپڑا اور دو ٹرک چھین لئے۔ شاہکوٹ کے رضا الرحمن ٹرک نمبری 9408 کے بی میں فیصل آباد سے کپڑا لوڈ کرکے لاہور لے جا رہا تھا سفائر اڈا کے قریب کارسوار پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوئوں نے انہیں تلاشی کے بہانے روک کر رضا الرحمن کو ٹرک سے اغوا کرکے لے گئے دوسری واردات میں چار مسلح ڈاکوئوں نے لاہور کے عارف کو بائی پاس فیصل آباد روڈ کے قریب روک کر اس کو ٹرک سے اغوا کر لیا۔ عارف حسین واربرٹن روڈ پر واقع سپننگ مل سے 25 لاکھ روپے کے قریب سوتر لیکر للیانی جارہا تھا بائی پاس کے قریب ڈاکوئوں نے ٹرک سمیت اغوا کر لیا۔ وارداتوں کے خلاف فیکٹری مالکان اور علاقہ کے عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے پولیس کی غفلت، وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا بھکھی پولیس  کا گشت نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ فاطمہ جناح روڈ بالمقابل بلدیہ گیٹ ڈاکوئوں نے سرشام ایک کورئیر سروس آفس میں داخل ہوکر وہاںپر موجود عملہ اور کسٹمرز کو یرغمال بنالیا اور وہاں پر موجود نقدی ، موبائل فونز اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ لیٹر پوسٹ کرنے کیلئے آنیوالے (ر) پولیس اہلکار سے نقدی اور اسکا موبائل فون چھین لیا اور موٹرسائیکل کا لاک نہ کھلنے پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ آفس میںموجود 35 ہزار روپے نقدی، چار موبائل فون چھین لئے۔ انجمن تاجران فاطمہ جناح روڈ، چھتری چوک، ریلوے روڈ عہدیداروںاور تاجروں نے تھانہ بی ڈویژن پولیس کیخلاف احتجاج کرتے کہا بی ڈویژن کے علاقہ میں وارداتوں میں حیران کن حد تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ڈی پی او شیخوپورہ کا کبھی بھی کوئی کارروائی اور سرزنش سامنے نہیں آئی۔ علاوہ ازیں فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق چک 34 مریدکے میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر عبدالرحمن دیگر افراد کر روک کر لوٹ لیا، نقدی، موبائل چھین کر لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب عامر رشید سے موٹر سائیکل اور رقم چھین لی۔ کوٹلی خیر دین (نارنگ) میں چور تقریباً چار لاکھ کی تاریں چوری کر کے لے گئے۔ مریدکے میں ادریس کی موٹر سائیکل چوری، تھانہ صدر کے علاقے میں عبدالرشید سے 60 ہزار موبائل چھین کر لے گئے۔کیری ڈبے میں سوار آصف علی کی فیملی کو لوٹ لیا۔ ایک لاکھ روپے کی رقم چار لاکھ روپے کے زیورات موبائل چھین لئے۔ ملک پارک شاہدرہ میں نوجوان سے موٹر سائیکل 20 ہزار روپے موبائل چھین کر لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن