• news

ڈہرکی : غیر قانونی جرگے نے 4 سالہ بچی کو ونی قرار دے دیا

ڈہرکی(آن لائن) ڈہرکی کے علاقے عادل پور میں  غیر قانونی  جرگے نے  4 سالہ  بچی کو ونی قرار  دے دیا  جبکہ  نوبیاہتے جوڑے کو حکم سناتے ہوئے علاقہ  بدر کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ڈہرکی  کے علاقے  عادل پور میں علاقہ  عمائدین  کی جانب سے ایک غیر قانونی   جرگہ منعقد  کیا گیا جس میں علاقے کے بااثر  افراد پر مشتمل لوگوں نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم صادر کیا کہ لڑکے  کی 4 سالہ بھتیجی  کو ونی کر دیا جائے جبکہ نوبیاہتے  جوڑے کو ہمیشہ کے  لئے علاقہ بدر کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ  لڑکے کو 15 لاکھ رو پے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے  جس کو اس نے چند ماہ کے اندر ادا کرنا ہوگا ۔  نوبیاہتے جوڑنے نے  وزیر اعلی سے مدد کی اپیل  کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف مہیا کیا جائے اور ہماری  جانوں کو محفوظ  کیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن